ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وائس چانسلر نے پروفیسر شاہینہ ترنم کی صدارت میں آٹھ رکنی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی تشکیل دی

وائس چانسلر نے پروفیسر شاہینہ ترنم کی صدارت میں آٹھ رکنی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی تشکیل دی

Wed, 26 Apr 2017 02:15:25    S.O. News Service

علی گڑھ:25/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ)نے شعبہئ انگریزی کی پروفیسر شاہینہ ترنم کی صدارت میں آٹھ رکنی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اے ایم یو کیمپس میں خواتین کے تئیں لوگوں کو حساس بنانے کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔اس کمیٹی میں پروفیسر شاہینہ ترنم کے علاوہ شعبہئ انگریزی کی پروفیسر سمینہ خاں، ویمنس اسٹڈی سینٹر کی ڈاکٹر جوہی گپتا، یونیورسٹی ہیلتھ سروس کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحہ اشہر، اسسٹنٹ لائبریرین محترمہ شائستہ بیدار کے علاوہ تین طالبات غزالہ احمد، ندا خاں و ماریہ خاں کے علاوہ عصمت سوسائٹی کی محترمہ صبیحہ لاری کوشامل کیاگیا ہے۔
 


Share: